Wednesday, August 31, 2016

KALKI-AVTAR


کالکی اوتار سے متعلق حقائق 

"مقدس پر ان" کے مطابق کل ٢٤ اوتار ہیں اور گوتھم بدھ ٢٣ ویں اوتار ہے .بھگوت پر ان کے مطابق ٢٤ اوتار کا نام "کالکی اوتار" ہوگا . گوتم بدھ نے اپنے شاگرد آنند سے کہا : "او آنند نہ میں پہلا بدھ ہوں نہ آخری مرے بعد ایک اور بدھا آے گا اسکا نام "میتریا" ہوگا. (gospel of Budha by carus ،page 217).
سوامی و ویکا نند ،گرو نانک جی اور ہندو درہم کے عظیم اسکالر مثلا ڈاکٹر وید پرکاش اپا دھیائے ،پنڈت سندر لال، شری بلرام سنگھ پر یهار ،ڈاکٹر پی -ایچ -چوبے ، ڈاکٹر رمیش پرشاد گاگ ، پنڈت درگا پنڈت ستیارتی شیری شیری کشیری لال بگھت نے متفقہ طور پر علان کیا کے اوتار کے معنی یہ نہیں کے خدا زمین پر جنم لیتا ہے، بلکے اوتار خدا کا نماندہ بن کر اسکا پیغام پونچھتا ہے یا ہم اسے پیغمبر کہتے ہے ( Hazrat Muhammad aur Bhartiya darm garanth by M.A shrivastav ).
اوتار کس لیے اتا ہے ؟
"گیتا " کے مطابق برے بدکار لوگ معاشرے پر چا جاتے ہیں اور دنیا میں حیوانیت پیلتی ہے. وقت اوتار آکر بدی کی طاقت کو ختہم کرتا ہے اور دنیا میں دوبارہ امن اور انسانیت قائم کرے گا.اسکے ساتھ نیک اور مذہبی لوگو کی بحال کرتا ہے.
آخری اوتار کس دور میں آے ہے گا؟
تاریخ عالم انسائیکلوپیڈیا مصنفہ اسبورن کے مطابق سیارہ زمین کی عمر ٤٥٥ کروڑ سال ہے.
پہلا دور "ستیہ یگ" کہلاتا ہے. اسے "کرت یگ " بھی کہتے ہے .یہ١٧ لکھ ٢٨ ہزار سال کا ہوتا ہے .
دوسرا دور "تریتا یگ " ہے .یہ ١٢ لکھ ٩٦ ہزار سال کا ہے .
تیسرا دور "دوا پر یگ " ہے .یہ ٨ لکھ ٦٤ ہزار سال کے برابر ہے .
آخری دور "کل یگ " کہلاتا ہے .یہ ٤ لکھ ٣٢ ہزار سال کا ہے. موجودہ دور ہی "کل یگ " کہلاتا ہے جس کے ٥١٠٠ سال گزر چکے ہے .آخری اوتار جو کالکی اوتار ہے "کل یگ "میں جنم لے گا .(Bhagwat Purana 12:2:27)
کس سال کالکی اوتار جنم لیگا ؟
کالکی اوتار کاجنم مادھو مہینے کی ١٢ تاریخ یعنی ١٤ ویں شب سے دو دن پہلے ہوا تھا (کالکی پر ان 2:15)
کالکی اوتار کہاں جنم لیگا ؟
کالکی اوتار کا جنم سمبھل گرام میں ہوگا. (کالکی پر ان 2:4)
کالکی اوتار کا تعلق کس خاندان سے ہوگا ؟
کالکی اوتار کا جنم پروہت گھر میں ہوگا. اسکے والد کا نام وشنو یش ہوگا (بھگوت پر ان 12:2:18)
کالکی اوتار کی ماں کا نام سوماتی ہوگا (کالکی پر ان 2:11 اور 2:4 )
کالکی اوتار کا کردار ایئر شخصیت کیسی ہوگی ؟
بگھوت پر ان (12:2:19) کے مطابق کالکی اوتار کو ٨ خوبیوں سے سجا کر فرشتو نے اسے ایک رفتار گھو ڑا اور ایک تلوار دی تاکے دنیا کو دینے والا تمام خبیثوں کو زیر 
کرے. 
بگھوت پر ان کے مطابق کالکی اوتار ، آخری اوتار (خاتمل انبیا ) ہوگا (بگھوت پر ان 1:3:24)
کالکی پر ان کے مطابق پر شورام ،کالکی اوتار کو ایک پہاڑی چوٹیکو غار میں تعلیم دےگا. کالکی پر ان یہ بھی کہتی ہے کہ کالکی اوتار شمال میں جا ینگے اور پھر واپس آ ینگے . کالکی پر ان (2:5) کے مطابق کالکی اوتار کے چار صحابی (ساتھی ) ہونگے جو شیطانو کو زیر کرنے میں انکی مدد کرینگے .
کالکی پر ان (2:5) کے مطابق فرشتے کالکی اوتار کی مدد کرینگے .
بگھوت پر ان (12:2:20) کے مطابق کالکی اوتار بڑی دلفریب شخصیت کے مالک ہونگے .
بگھوت پر ان (12:2:21) کے مطابق کالکی اوتار کا جسم خوشبو دار ہوگا اور اسکے اطراف کی آب و ہوا معتر ہو جائے گی 
بگھوت پر ان باب ١٢جز ٢ مون بیان کیا گیا ہے کے کالکی اوتار میں آٹھ بےمثال خوبیاں ہونگی : دانشمندی ،معزز حساب نسب ،ضبط نفس ،الہامی علم،،جرّت ،متوازن گفتگو ،بے انتہا سخاوت اور احسان مندی . کالکی اوتار ویدک دھرم قائم کرینگے .
اب جبکے ہمے کالکی اوتار کے بارے میں مفصل معلومات مل چکّی ہے ، ہم یہ تحقیق کرتے ہے کے کالکی اوتار آ چکے ہے یا ابھی آنا ہے . 
تجزیہ-- analysis
٨ اکتوبر ٢٠٠٢ کو جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تھا تو اس نے B52 بمبار جہاز کا استعمال کیا تھا. ان بمبارو نے امریکا سے اڑان بھری ،افغانستان پر بم برسایے اور زمین پر اترے بغیر امریکا واپس چلے گئے .امریکا نے پاکستان میں طالبان کے خفیہ اڈو پر سٹلائٹ گائیڈڈ مزائیل سے حملہ کیا ،غرض تحقیق اور ترقی اتنی تیز ہے کے بوہت کم وقت میں لوگ سٹلائٹ میں لگے لیزر گن سے آسمان سے زمین میں جنگ کرینگے. کیا ہم اب بھی امید رکتے ہیں کے آخری اوتار جنم لے کر گوڑے کی پیٹھ پر تلوار سے دشمن کا مقابلہ کرے گا؟ یہ واقعیا اس وقت ہوگا جب تمام نسل انسانی تمام سائنس ترقی کے ساتھ مٹ جائے پھر اس تباہی میں جو بچ جائے انھے پھر اپنی ترقی صفر
سے شرو کرنی پرے. اگر اس تمام بربادی کے بعد نجات دینے والا آیا تو اسکے آنے سے کیا فائدہ؟اس لیے یہ سوچ غلط ہے کے کالکی اوتار کا آنا باقی ہے .
تر لوگ ساگر اور اتر پر ان کے مطابق کالکی اوتار کا جنم مہا ویر سوامی کے ١٠٠٠ سال بعد ہونا چاہے جو ٥٠٠ ایسوی کے برابر ہے . اب حامی یہ دیکھنا ہے کے ٥٠٠ ایسوی میں کسی مذہبی شخصیت نے جنم لیا یا نہیں ؟ 
چوبیسواں کالکی اوتار کوئی نامعلوم آدمی نہیں ہو سکتا. اسے بہت مشور ہونا چاہے جیسے گوتم بدھ شیری کرشنا شیری رام جنہے ہر ادمی جانتا ہے لیکن بدقسمتی سی ٥٠٠ ایسوی میں کوئی ایسا آدمی نظر نہیں آتا جسے ہندوستانی اوتار سمجھا جاسکے . اس لیے ہمیں اسے ہندوستان سے باہر تلاش کرنا چاہے .اگر ہم W.H. hart کی مشور کتاب the 100 influential persons in history کا مطالہ کرے تو ہمیں سب سے پھلے حضرت محمّد کا نام نظر اتا ہے .آپکی پیدائش ٥٧١ ایسوی میں ہوئی اور ٥٠٠ ایسوی کے کے آس پاس کسی دوسرے با اثر اور مشھور بندے نے جنم نہیں لیا .یہ اتفاق ہو سکتا ہے کے کالکی اترر اور حضرت محمّد کی پیدئش کا زمانہ ایک ہی ہو . اس بات کی تحقیق کرنے کے لیے کیا حضرت محمّد اور کالکی اوتار ایک ہی شخصیت ہے یا دو الگ الگ شخصیت ہے .ہم مذہبی کتابوں کا گہری سی مطالہ کرتے ہے .
تاریخ ولادت:
کالکی پر ان 2:25 کے مطابق کالی اوتار ماد ھو مہینہ میں ١٢ تاریخ یعنی چودویں کے چاند سے دو دن پہلے جنم لیگا . حضرت محمّد کی ولادت ١٢ ربیع اول کو ہوئی .یہ دن بھی چودوی کے چاند کے دو دن پہلے ہے .
مقام ولادت:
ہندوستان میں سمبھل نام کی کوئی مقام نہیں. دو مقام اس نام سے ملتے جلتے ہے یعنی سمبھل پور اور سمبھل جھیل لیکن وہاں کوئی نہیں جانتا کے اوتار یا پیغمبر جیسے کسی بارے آدمی نے یہاں جنم لیا ہو . ڈاکٹر وید پرکاش اپادھیائے (سنسکرت عالم ،پریگ یونیورسٹی ) کہتے ہے "سمبھل" مقام کی خاصیت ہے نام نہیں .وید سنسکرت میں "سم" کا مطلب امن کے ہے .سمبھل معنی وو مقام جہاں کسی کو امن و امان ملتی ہے .حضرت محمّد کی ولادت مکّہ میں ہوئی یہ شہر بلدالمین (95:3 قرآن ) میں کہلاتا ہے.بلد معنی شہر ایئر امین معنی امن .اسکا مطلب یہ ہے کے وو شہر جہاں انسان کو امن مل سکے . انسائیکلوپیڈیا اف بریٹانک میں بھی مکّہ کو امن والا شہر کہا گیا ہے . 
خاندانی پس منظر :
بھگوت پر ان کے مطابق کالکی اوتار کا جنم پروھت کے گھر میں ہوگا .قریش خانہ قبا کے متو لیٰ ہے .حضرت محمّد کے دادا عبدل مطالب قریش کے سردار تھے.عبدل مطلب نے دوبارہ آب زم زم کے کویں کی کودہ جو لوگو کی گناھو کی وجہ سے سوکھ گیا تھا.
والدین کا نام :
کالکی اوتار کے والد کا نام وشنو یش ہوگا.جس کے معنی وشنو کا پجاری یا خدا کی عبادت کرنے والا حضرت محمّد کے ولید کا نام عبدللہ تھا یعنی الله کا بندہ. کالکی پر ان کے مطابق کالکی اوتار کی ماں کا نام سماتی ہوگا.جس کے معنی شریف یا با مروت ہے حضرت محمّد کی والدہ کا نام آمنا تھا جسکے منی شریف پر سکون اور با مروت کے ہے .
کالکی پر ان میں ارشاد ہے کے کالکی اوتار اپنے شہر سے شمال کی طرف جا ینگے اور پھر واپس آ ینگے .حضرت محمّد نے شمال کی طرف مدینہ میں ہجرت کی.٨ سال بعد اپ نے مکّہ فتح کیا یعنی اپنے وطن واپس آے .کالکی پر ان میں کہا گیا ہے کے کالکی اوتار ایک پہاڑ پر جا ینگے جہاں شو رام اسے تکیم دینگے.ی ایک تاریخی حقیقت ہے کے حضرت محمّد ایک پہاڑ کی چوٹی کے غار (غار حرا )میں جایا کرتے تھے تاکے خاموشی سے غور اور تدبر کر سکے.اس غار میں پہلی بار ٤٠ سال کی عمر میں جبریل ننے پہلی بار حضرت محمّد کو قرآن کی تعلیم دی . بھگوت پرن ان میں ارشاد ہے کالکی اوتار دنیا کو نجات دہندہ ہوگا قرآن کریم میں ارشاد ہے "ہم نے حضرت محمّد کو رحمت تل الامین بنا کر بیجا ". رحمت کے معنی خدا کی رحمت ،الامین مطلب دنیائیں .اسکا مطلب یہ ہے کے تمام دنیا حضرت محمّد سے ہدایت پاے گی تاکے وو اس دنیا میں امن و سکون سے زندگی بسر کر سکے اور وو طرز زندگی اپناے جس سے وو نجات پاے اور دوسری زندگی میں دائمی کامیابی ملے.اور یہ تاریخی حقیقت ہے آپ کے انے سے پہلے عرب اور سری دنیا گمرائی کی تاریکی میں ڈوبی ہی تھی .آپ نے انھے کامیاب کا راستہ دکھایا تھا.
کالکی پر ان 2:15 میں ارشاد ہے کالکی اوتار اپنے ٤ ساتھیوں کے ساتھ کالی (شیطان ) کو شکست دینگے.تاریخ علم کا انسائیکلوپیڈیا (مصنف W.L. langer صفحہ ١٨٤) میں لکھا ہے حضرت محمّد کے بعد انکے ٤ صحابہ کرام حضرت بہ ابو بکر حضرت عمر حضرت عثمان اور حضرت علی نے اسلام کا پیغام دنیا میں پیلانے اور سب کو وحدانیت پر ایمان لانے اور غیر انسانی رویے کو ختھم کرنے کی تعلیم دی.اور حضور کے مشن کو آگے بڑھایا. 
کالکی پر ان 2:7 میں ارشاد ہے کے فرشتے کالکی اوتار کی مدد کرینگے. جنگ بدر میں حضرت محمّد کے ٣١٣ ساتھی تھے اور دشمن کی تعداد ١٠٠٠ تھی. جنگے خندک میں مسلمانو کی تعداد ٣٠٠٠ تھی جب کے دشمن ١٥٠٠٠ سے زیادہ تھی .ان دونو جنگو میں اور کی معرکو میں فرشتے آپکی مدد کرنے آے .قرآن کریم (23:9) (8:9) (3:123:125) میں اس بات کی تصدیق کی گے ہے.
بھگوت پر ان 12:2:21 میں تحریر ہے کے کالکی اوتار کی جسم سے خوشبو نکلے گی جس کی وجہ سے انکے اطراف کی ہوا معتر ہو جائے گی.حدیث شریف میں درج ہے کے حضرت محمّد سو رہے تھے تو حضرت سلمہ نے اپکا پسینہ جمع کیا.جب آپ جاگے تو پوچھا پسینے کا کیا کرو گے تو حضرت سلمہ نے فرمایا ہم اسے عطر کی ترا استعمال کرینگے . جو بھی اپ سے مصافہ کرتا پورا دن اسکا ہاتھ معتر رہتا.(شمائل ترمزی صفحہ ٢٠٨). حضرت محمّد کے خادم حضرت انس فرماتے ہے ہمیں ہمیشہ آپکے آنے کا پتا چلتا کیوں کے ہوا ،مطر ہو جاتی.(life of Muhammad by sir William Muir,page 342 )
بھگوت پر ان scetion2 chapter2 میں ارشاد ہے کے کالکی اوتار میں آٹھ بےمثال خوبیاں ہونگی : دانشمندی ،معزز حساب نسب ،ضبط نفس ،الہامی علم،،جرّت ،متوازن گفتگو ،بے انتہا سخاوت اور احسان مندی. غیر مسلم کی مند درجہ ذیل کتابیں آپکی ان بمثل خوبیوں کو بیان کرتی ہے .
life of Muhammad by sir William Muir published by smith elder and co London
introduction to the speeches of Muhammad by lane pool
muhammad and muhammad by Mr. R, Bos worth Smith
بھگوت پر ان (12:2:19) کے مطابق بمثل ٨ خوبیوں والا کالکی اوتار ایک تیز رفتار گوڑے پر سوار (جسے فرشتو نے دیا ہوگا ) اور ہاتھ میں تلوار لئے، تمام دنیا کو نجات دینے والا ہوگا اور تمام خدا کو نہ ماننے والے غلط لوگو کو زیر کرے گا.حضرت محمّد کو فرشتے نے ایک تیز رفتار سواری "براق " پیش کی تھی .اسکے علاوہ آپکی ملکیت میں ٨ گوھڑے اور ٩ تلواریں تھی.الله کا پیغام پونچھانے کے لئے امن کا راستہ اختیار کرتے اور بحالت مجبوری جنگ بھی کرتے.
بھگوت پر ان 1:3:24 میں درج ہے کے کالکی اوتار، آخری اوتار ہوگا. قرآن کریم میں فرمایا گیا کے حضرت محمّد خاتم انبیا ہے (٣٣:٤٠)
مقدس پر ان میں بیان ہے کالکی اوتار وید یک دھرم قائم کرے گا. مجموئی طور پر قرآن کریم اور وید یدوں کی تعلیم ایک جیسی ہے یعنی ایک خدا کی عبادت کرنا اور انسانیت کے اصول کے مطابق زندگی گزرنا.teaching of Vedas and Islam نامی کتاب میں قوں اور وید یدوں کی ایسی آیات ہے جنکا مضمون ایک ہی ہے.
کالکی اوتار کی خوبیوں کا ذکر ہوا ہے وو سب میرے نبی حضرت محمّد کی ذات میں جما ہے.بہت سرے سنسکرت عالم جیسے ڈاکٹر وید پرکاش، ڈاکٹر M .A شری وستو ویغیرا تسلیم کرتے ہے کے حضرت محمّد ہی آخری کالکی اوتار ہے جسکا سب کو انتظار ہے.
مند درجہ ذیل کتابیں دیکیں جن میں کالکی اوتار حضرت محمّد کے بارے میں مفصل اور مستنند معلومات ملی گی 
Prophet Muhammad as the Kalki Avatar - by Pt. Ved Prakash
Narashansa aur antim rishi by Pt. Ved Prakash
Muhammad (PBUH) aur Bhartiya Dharm Granth by Dr. M.A. Shrivastav
Muhammad in world scriptures by Vidyarthi
اب تک ہم نے جو بحث کی ہے وو کالکی اوتار اور حضرت محمّد کی باہم نسبت زہر کرتی ہے.لیکن یہ کوئی کہ سکتا ہے ہماری بحث خالی ہے اور اسکا کوی ٹوس ثبوت نہیں ہے کے کالکی اوتار ہی حضرت محمّد ہے جیسا پرانو میں پیشنگوئی کی گی ہے. اسلیے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے حضرت محمّد کی پہچان اور پیشنگوئی ہندوؤں کی دیگر مقدس کتابوں میں بھی ہے. ہم ہندو دھرم کی ایسے کتابوں کا ذکر کرتے ہے جن میں حضور کا نام لے کر پیشنگوئی کی گیا.
بوھشی پر ان میں لکھا ہے :ایک اور ملک میں پیغمبر آ ینگے اور انکے ساتھی (صحابہ )ہونگے .انکا نام محمّد ہوگا اور ایک ریگستانی ملک میں ظاہر ہونگے. (بوھشی پر ان -پرو ٣ کھنڈ ٣ اد ھاے ٣شلوک ٥)
پنڈت دھرم ویر اپا دھیا ے نے ایک مشور کتاب : انتم ایشو ردوت:لکھی جو ١٩٢٣ میں نیشنل پریٹنگ پریس دریا گنج نئی دہلی نے شایع کی.اس کتاب میں انہو نے لکھا کاگ بسندی اور گرو شری رام کی صحبت میں لمبا عرصہ رہے. وو نہ صرف شری رام کی پیروی کرتے بلکے انکی ہدایت بھی عام لوگو تک پونچاتے.تلسی داس جی نے یہ ہدایت یہ ہدایت سنگرام پر ان میں ترجمہ کی ہے.تلسی داس نے لکھا کے شنکر جی نے مستقبل کے بارے میں پیشنگوئی کرتے ہو
ۓ کہااپنے بیٹے سے کہا :
تلسی داس کی پیشنگوئی :
١)بغیر کسی جانبداری کے میں سنتوں، و یدوں،پرانو کی تعلیم پیش کرتا ہوں.
٢)وو بکرمی ساتوی صدی میں جنم لے گا. چار سورج طلح ہوں گے.
٣)وو حکومت کرنے کے لائک ہوگا .وو اپنی تعلیمات محبّت منطق اور دانشمندی سے یا طاقت سے منوے گا.
٤)اسکے چار ساتھی ہونگے.جن کی وجہ سے انکے ماننے والے بڑھنگے.
٥)جب تک مقدس کتاب زمین پر رہے گی محمّد کے بگیر نجات حاصل نہیں ہوگی.
٦)لوگ،فقیر،کیڑے مکوڑے،جانور خدا کے فرمابردار بن جینگے جب وو محمّد کا نام لینگے.
٧) انکے بعد ان جیسا کوئی پیدا نہ ہوگا تلسی داس جو کہتا ہے وو سچ ہوسچ رہے گا.
نگیندر ناتھ باسو کی مرتبہ انسائیکلوپیڈیا کی دوسری جلد خدا اور محمّد کے بارے میں کچھ شلوک ،اپپنشدو سے دئے گۓ ہے جو مند درجہ ذیل ہے.

١) اس شلوک کا ترجمہ نہیں کیا جا سکتا 
٢)الله کی عبادت یگ دور سے کی جاتی ہے سورج چند ستارے الله کی وجہ سے ہے.
٣)الله رشیوں کا ہے.وو سب سے عظیم ہے.وو اندرا سے پہلے ہے اور خلا سے زیادہ پر اسرار ہے.
٤)الله زمین آسمان اور کائنات کی ہر چیز میں نظر آتا ہے.
٥)الله عظیم ہے الله اکبر ہے.کوئی اسکے برابر نہیں.
٦)اوم معنی اللهہم اسکے ابتدا اور انتہا کا اندازہ نہیں لگا سکتے..ہم الله کی عبادت کرتے ہے ٹکے بدی سے بچے.
٧)الله بدی کا خاتمہ کرنے ولا ہے اور حضرت محمّد الله کے پیغمبر ہے.
٨)الله صرف الله ہے .اس جیسا کوئی نہیں ہے.
(page٣٠ Muhammad (PBUH) aur Bhartiya Dharm Granth by Dr. M.A. Shrivastav) 
کلیان مگزین شایع کردہ گیتا پریس گور کھپور نے ٢٢٠ اپنشدوں کا ذکر اپنے خاص نمبر میں کیا ہے جس کا نام "اپنشدنک" ہے.ان ٢٢٠ اپنشدوں میں الو پنشد کا بیان ١٥ نمبر پر ہے .ڈاکٹر وید پر کش نے الو پنشد کا اپنی کتاب "وید ک ساہتیہ ایک وو چن "میں ذکر کیا ہے.یہ کتاب ١٩٨٨ میں شایع ہی تھی . 
دعا کا طالب  اشفاق حسین  



No comments:

Post a Comment